فرانس کے بعد بیلجیم اور ہالینڈ اور اب جلد ہی سوئیزر لینڈ میں نقاب پہننے پر قانونی پابندی عائد ہو گی۔
سوئیزر لینڈ پارلمنٹ کے لوور ہاوس نے 5 اکتوبر کو عمومی مقامات پر نقاپ پہننے پر پابندی کا قانون پاس کیا ہے۔ بل کو پاس کرانے کیلئے حزب راستگرای محافظہ کار UDC کے رکن "فریزینگر" نے پیش کیا تھا جسکی حمایت میں 101 ووٹ اور مخالفت میں 77 ووٹ اور 9 ووٹ غیرجانبدار رہنے کے ساتھ بل کو پاس کیا گیا ۔
فرانس کے مسلمانوں کی سائیٹ نے لکھا ہے کہ اس بل کا اگلا پڑاو اپر ہاوس ہے اور وہاں اس بل کو پاس کیا جاتا ہے کہ نہیں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔