چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد ہوتان پریفیکچر میں ہیان کاؤنٹی اور ہیکانگ کاؤنٹی کے قیام کا اعلان کردیا
شیئرینگ :
چین نے بھارت کے سرحدی علاقے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق بیجنگ نے ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصے شامل کر کے دو نئی کاؤنٹیز کے قیام کا اعلان کردیا، نئی پیش رفت پر مودی حکومت سیخ پا ہوگئی۔
چینی خبر رساں ادارے شنوا نے رپورٹ کیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد ہوتان پریفیکچر میں ہیان کاؤنٹی اور ہیکانگ کاؤنٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔
ان کاؤنٹیوں میں اکسائی چن کے علاقے کا ایک بڑا حصہ شامل ہے، جس پر بھارت چین پر غیر قانونی طور پر قبضے کا الزام لگاتا ہے۔
چین کی جانب سے یہ اعلان 5 سال بعد سرحدی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے چند دن بعد کیا گیا، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے گزشتہ ماہ بیجنگ کا دورہ کرکے سرحدی علاقوں پر مذاکرات بھی کئے تھے۔
پچھلےماہ چینی دفاعی ترجمان نے کہا تھا کہ سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے تیار ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع پر نئی پیش رفت خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے، چین کبھی بھی ایسا قدم نہیں اٹھاتا جس میں اسے کوئی شک و شبہ ہو لہٰذا اب بھارت کے لیے مشکلات بڑھیں گی۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کی جانب سے واویلا دراصل خطے میں اس کی بالادستی کے خواب کو لگے دھچکے کا رد عمل ہے۔