تاریخ شائع کریں2025 5 January گھنٹہ 19:05
خبر کا کوڈ : 663233

تربت میں دھماکا / 40 افراد جاں بحق و زخمی

غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی کی بس پر بم حملہ ہوا اور آئی ای ڈی دھماکے کے بعد بس پر راکٹ بھی فائر کیے گئے ہیں
تربت میں دھماکا / 40 افراد جاں بحق و زخمی
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکا ہوا ہے جس میں 40 افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔

کراچی سے تربت جانے والی بس پرتربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں شاہ زئی ہوٹل کے قریب دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 36 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی کی بس پر بم حملہ ہوا اور آئی ای ڈی دھماکے کے بعد بس پر راکٹ بھی فائر کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایس ایس پی ذوہیب محسن اور ان کے خاندان کے 6 افراد بھی زخمی ہوئے، ذوہیب محسن فیملی کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تربت کے نواحی علاقے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس اور دکھ ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcc11qe12bqei8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ