تاریخ شائع کریں2025 5 January گھنٹہ 19:07
خبر کا کوڈ : 663234

برطانیہ: انتہاپسندوں کا مسلمانوں کے ریسٹورنٹ پر حملہ

برطانیہ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر کے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور عملے کو ہراساں بھی کیا
برطانیہ: انتہاپسندوں کا مسلمانوں کے ریسٹورنٹ پر حملہ
برطانیہ کے شہر شیفیلڈ کے ایک ریسٹورنٹ پر انتہا پسندوں نے حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر کے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور عملے کو ہراساں بھی کیا۔

ریسٹورنٹ مالک نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے۔

انہوں نے کھانا کھانے کے بعد کاؤنٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت ملایا گیا ہے۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انھیں بتایا کہ بیف مینیو میں ہے ہی نہیں تاہم نشے میں دھت افراد نے ورکرز پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdss09oyt09x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ