تاریخ شائع کریں2025 5 January گھنٹہ 19:18
خبر کا کوڈ : 663237

ایران کی جانب سے تربت دھماکے کی مذمت

تربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں کراچی سے تربت جانے والی بس میں بم دھماکے کیا گيا جس کے نتیجے 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے
ایران کی جانب سے تربت دھماکے کی مذمت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کے شہر تربت کے نواح میں بس پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے متاثرین کے خاندانوں، حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کو روکنے اور ایسے واقعات سے نبرد آزما ہونے کے لیے موثر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ کل بروز 4 جنوری 2025  کو تربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں کراچی سے تربت جانے والی بس میں بم دھماکے کیا گيا جس کے نتیجے 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مذکورہ بس میں سیکیورٹی اہلکار بھی سوار تھے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgww93uak93x4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ