تاریخ شائع کریں2025 6 January گھنٹہ 15:10
خبر کا کوڈ : 663341

عراقی حکومت الحشد الشعبی کو مضبوط بنانے کی حامی ہے

الحشد الشعبی عراقی دفاع کا مکمل نمونہ ہے۔ ہماری طاقت اس ملک کے عوام ہیں۔عراقی فورسز اور الحشد الشعبی کے شہداء نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان تک قربان کر دی۔
عراقی حکومت الحشد الشعبی کو مضبوط بنانے کی حامی ہے
استقامتی محاذ کے فاتح کمانڈروں شہیدان "قاسم سلیمانی" اور "ابو مہدی المہندس" کی منعقدہ 5ویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے عراق کے وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے کہا ہے کہ ہماری فورسز کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں لگی آگ کو کم کرنے کے لئے ہم نے اپنے تئیں کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف شیعہ قیادت کے فتویٰ جہاد نے عراق اور خطے کو مصیبت سے نجات دلائی۔ استقامتی محاذ کے ان فاتح کمانڈروں کی سیرت جاننے کا یہ ایک اہم موقع ہے۔

محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ شہید ابو مہدی المہندس نے ہمیشہ عراق کی سلامتی و خودمختاری کی حمایت کی۔ وہ سیاست اور جہاد کے شعبوں میں ایک بے نظیر شخصیت تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت داعش نے عراق پر حملہ کیا تو ان دونوں شہداء نے فرنٹ لائن پر اس ناسور کا مقابلہ کیا۔ ہماری حکومت ہمیشہ الحشد الشعبی کو مضبوط بنانے کی حامی ہے۔

دوسری جانب اسی تقریب سے الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی عراقی دفاع کا مکمل نمونہ ہے۔ ہماری طاقت اس ملک کے عوام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراقی فورسز اور الحشد الشعبی کے شہداء نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان تک قربان کر دی۔

انہوں نے کہا کہ عراقی فورسز گزشتہ 20 سالوں کے مقابلے میں اس وقت بہترین صورت حال میں ہیں۔ الحشد الشعبی ایسی عسکری صلاحیتوں کی حامل ہے جو ابھی تک آشکار نہیں ہوئیں۔ ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

فالح الفیاض نے کہا کہ الحشد الشعبی عراق کا ایک باضابطہ ادارہ ہے۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله" اور اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کے لئے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ہم ان قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcc01qes2bqe18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ