بھارت: ماؤ علیحدگی پسندوں کا پولیس پر حملہ/ متعدد ہلاک اور زخمی
حفاظتی دستوں کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا جس میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں
شیئرینگ :
بھارتی ریاست چتھیس گڑھ کے سوکما ضلع میں ماؤ علیحدگی پسندوں نے پولیس دستے پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنگلاتی علاقہ میں حفاظتی دستوں کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا جس میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں بیجاپور ضلع ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔
اتوار کی صبح گشت کے دوران ماؤ علیحدگی پسندوں نے گشت کرنے والی ٹیم پر آئی ای ڈی حملہ کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے چتھیس گڑھ کے بیجاپور اور سوکما اضلاع میں ماؤ علیحدگی پسندوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جس کے نتیجہ میں پولیس اور علیحدگی پسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔