تاریخ شائع کریں2025 6 January گھنٹہ 15:25
خبر کا کوڈ : 663348

پاکستان: اسلام آباد ڈپلومیٹک انکلیو سے جرمن سفارتکار کی لاش برآمد

متوفی جرمن سیکنڈ سیکریٹری تھامس فیلڈر کی لاش ایک کمرے سے ملی جو اندر سے بند تھا
پاکستان: اسلام آباد ڈپلومیٹک انکلیو سے جرمن سفارتکار کی لاش برآمد
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ سے جرمن سفارتکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متوفی جرمن سفارتخانے میں سیکنڈ سیکریٹری تھا، لاش قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی جرمن سیکنڈ سیکریٹری تھامس فیلڈر کی لاش ایک کمرے سے ملی جو اندر سے بند تھا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی تاہم پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات عمل میں لا رہی ہے۔

جرمن سیکنڈ سیکریٹری تھامس فیلڈر ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ میں رہتا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjxtemouqemtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ