تاریخ شائع کریں2025 6 January گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 663354

ضلع کرم میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں

دہشت گردوں کا تین ماہ سے زائد عرصہ سے راستہ بند کرکے بیٹھنا ثبوت ہے کہ ضلع کرم میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں
ضلع کرم میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سیدسبطین حیدر سبزواری نے ضلع کرم کے علاقہ بگن میں ڈپٹی کمشنر اور سرکاری گاڑیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

علامہ سبطین نجفی نے کہا ہے کہ تین ماہ سے بند پاراچنار کا راستہ کھلوانا حکومت اور ریاستی اداروں کا امتحان ہوگا، چونکہ دہشت گرد اتنے مضبوط ہو چکے ہیں کہ ریاستی رٹ کو بھی چیلنج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پوچھتا ہے کیا دہشت گرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے زیادہ مضبوط کیوں ہو گئے ہیں؟ انہیں کون سے خفیہ ہاتھ سپورٹ کر رہے ہیں۔

جامعتہ النجف میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پرامن شہریوں کے نقل و حرکت رکاوٹ ڈالنے والے کون ہیں؟ اب کسی سے یہ بات ڈھکی چھپی نہیں رہ گئی۔

ان کا کہنا تھا کالعدم دہشت گرد تنظیم نے غلیظ نعرے لگا کر اپنی گندی ذہنیت کا بھی اظہار کر دیا ہے، اب ریاستی اداروں کا امتحان ہے کہ وہ نہ صرف امن معاہدے پر عمل درآمد کروائیں بلکہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے خوارج کیخلاف بگن میں بھی آپریشن کریں اور علاقے کو خالی کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری ملک کے کسی بھی علاقے میں جا سکتا ہے، ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو پُرامن فضا مہیا کریں اور رکاوٹوں کو دور کریں۔

علامہ سید سبطین سبزواری نے کہا دہشت گردوں کا تین ماہ سے زائد عرصہ سے راستہ بند کرکے بیٹھنا ثبوت ہے کہ ضلع کرم میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgnw93tak93w4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ