تاریخ شائع کریں2025 6 January گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 663355

انصار اللہ یمن کی صہیونی آبادکاروں کو فلسطین چھوڑنے کی وارننگ

جب تک صیہونی رجیم غزہ میں مظالم بند نہیں کرتی، اس وقت تک یمن سے مسلسل حملوں کی بندش کے بارے میں بھول جائے
انصار اللہ یمن کی صہیونی آبادکاروں کو فلسطین چھوڑنے کی وارننگ
یمن اسلامی کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے اہم رہنما نے مختلف ممالک سے آکر مقبوضہ فلسطین میں آباد ہونیوالے صیہونیوں کو کہا ہے کہ اگر بقیہ زندگی سکون سے گزارنا چاہتے ہو تو جہاں جہاں سے آئے واپس اپنے ممالک کو لوٹ جاو۔

انصار اللہ کے سیاسی شعبے کے رہنما حزم الاسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مقبوضہ فلسطین کے میں آکر آباد ہونیوالے صیہونیوں کو مخاظب کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اگر رات کو چین کی نیند سونا چاہتے ہو تو قبرص چلے جاو، یا جہاں سے بھی آئے ہو وہاں لوٹ جاو۔

انہوں نے لکھا ہے کہ جب تک صیہونی رجیم غزہ میں مظالم بند نہیں کرتی، اس وقت تک یمن سے مسلسل حملوں کی بندش کے بارے میں بھول جائے۔

واضح رہے کہ یمن افواج غزہ جنگ سے لیکر اب تک مسلسل فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور باب المندب سے کسی بحری جہاز کو اسرائیل کی طرف جانے اور یا وہاں سے آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
https://taghribnews.com/vdchmxn-m23n-xd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ