تاریخ شائع کریں2025 6 January گھنٹہ 15:52
خبر کا کوڈ : 663356

چین میں پھیلنے والا HMPV وائرس اب بھارت پہنچ گیا

بھارتی حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن چین سے آنے والی خبروں اور تصاویر تشویش پیدا کر رہی ہیں
چین میں پھیلنے والا HMPV وائرس اب بھارت پہنچ گیا
چین میں پھیلنے والا HMPV وائرس اب بھارت پہنچ گیا ہے اور اس کا پہلا کیس بنگلورو میں درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ ایک آٹھ ماہ کی بچی اس وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔ 
 
بھارتی حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن چین سے آنے والی خبروں اور تصاویر تشویش پیدا کر رہی ہیں۔‌

میڈیا رپورٹس‌ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بنگلورو کے ایک ہاسپٹل میں آٹھ ماہ کی بچی HMPV سے متاثر پائی گئی ہے۔ اس کے علامات بھی اسی وائرس کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اور ٹیسٹ رپورٹ میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دراصل ایک خانگی ہاسپٹل میں نے یہ ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

ادھر میڈیا زرائع کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا بلکہ ایک اور کیس بھی سامنے آچکا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdciwpaqqt1aqp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ