تاریخ شائع کریں2025 6 January گھنٹہ 16:02
خبر کا کوڈ : 663359

ایرانی عوام اپنی خودمختاری کے دفاع میں فیصلہ کن کارروائی کرتے ہيں

اس طرح کا بیان کئی بار دہرایا گیا ہے اور قانونی نقطۂ نظر سے طاقت کے استعمال کی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے
ایرانی عوام اپنی خودمختاری کے دفاع میں فیصلہ کن کارروائی کرتے ہيں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کے بارے میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے معاندانہ تبصروں کے جواب میں کہا ہے کہ اس طرح کا بیان کئی بار دہرایا گیا ہے اور قانونی نقطۂ نظر سے طاقت کے استعمال کی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پیر کے روز ایک  پریس کانفرنس میں جیک سلیوان کے بیان کے رد عمل میں مزید کہا کہ ایرانی عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، ارضی سالمیت اور وقار کے دفاع میں فیصلہ کن کارروائی کرتے ہيں۔

روس کے ساتھ جامع اسٹریٹجک معاہدے کی تفصیلات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران روس تعاون معاہدہ،  اقتصادی، تجارتی، توانائی، ماحولیات اور دفاعی اور سلامتی سے متعلق شعبوں میں مختلف جہتوں کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو وسعت دی ہے اور وقت کے تقاضوں اور تعلقات کی سطح اور دائرہ کار کے پیش نظر سابقہ ​​دستاویز کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے منسوب اس بیان کے بارے میں کہ اسلامی حکومت ہمارے لئے خطرناک ہے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے، آپ کو اور دوسرے دوست جو میڈیا میں ہیں، اس طرح کی خبروں کو  سنجیدگی سے لینے میں بہت محتاط رہنا چاہیے۔ آپ  ایران کے وزير خارجہ کے اصل انٹرویو اور ہمارے دیگر عہدیداروں کے بیانات  سے رجوع کر سکتے ہیں تب آپ کو اس کے جعلی ہونے کا پتہ چل جائے گا کیونکہ یہ  خطے کے ممالک کے درمیان فتنہ پھیلانے کے لیے بنائی گئی  رپورٹیں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbsfb09rhb0fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ