تاریخ شائع کریں2025 7 January گھنٹہ 13:03
خبر کا کوڈ : 663447

مدافعین حرم کی قربانیاں رنگ لائیں گی

حرم کے دفاع کے لئے شام میں فوجی مشیروں کی تعییناتی اور شام سے ان کی واپسی اصولوں اور منطق پر مبنی تھی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ حرم کے دفاع کے لئے فوجی مشیروں کی تعییناتی اور شام سے ان کی واپسی سفارتی اصولوں اور منطقی وجوہات پر مبنی تھی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی آزادی، انصاف اور انسانی حقوق کے دفاع کے لیے وقف کر دی۔

انہوں نے شام پر تکفیری جماعت تحریر الشام کے دہشت گردوں کے قبضے کے بارے میں کہا کہ ہم اس دن تک اس ملک میں رہے جب تک شامی حکومت اور فوج نے ہمیں رہنے کے لیے کہا لیکن جب انہوں نے خود ہھتیار ڈال دیا تو ہمارے پاس رہنے اور لڑنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

جنرل نقدی نے مزید کہا کہ حرم کے دفاع کے لئے شام میں فوجی مشیروں کی تعییناتی اور شام سے ان کی واپسی اصولوں اور منطق پر مبنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مدافعین حرم کی قربانیاں رنگ لائیں گی جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ شہداء کا خون ضائع نہیں ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcjxtemauqemxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ