دوحہ سے پہلی پرواز آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے دمشق پہنچی جبکہ دمشق سے دوپہر 11 بجکر 43 منٹ پر شامی سرکاری ایئر لائن کی پرواز شارجہ کیلئے روانہ ہوئی ہے
شیئرینگ :
شام میں تکفیری گروہوں کی دمشق پر چڑھائی کر کے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے 29 دن بعد فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔
دوحہ سے پہلی پرواز آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے دمشق پہنچی جبکہ دمشق سے دوپہر 11 بجکر 43 منٹ پر شامی سرکاری ایئر لائن کی پرواز شارجہ کیلئے روانہ ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ تکفیری گروہوں نے 29 دن پہلے دمشق اور حلب ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن اور ملک کی فضائی حدود بند کر دی تھی۔
شام کی نئی انتظامیہ نے 15 دسمبر کو ملک کی فضائی حدود تو کھول دی تھی تاہم دمشق اور حلب ایرپورٹ پر پروازیں جلد بحال کرنے کا کہا تھا۔