مشقوں کے دوران ایرانی فضائیہ اپنی زیر نگرانی اہم اور حساس علاقوں اور مراکز سے فرضی فضائی اور میزائل حملوں کے خلاف کارروائی کرے گی
شیئرینگ :
ایرانی مسلح افواج کی دفاعی مشق "فضائی دفاعی نظام کی طاقت" کا مغربی اور شمالی علاقوں میں باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کی جانب سے دفاعی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں یہ فضائی دفاعی نظام کو متحرک رکھنے کے لیے فردو اور خنداب میں فضائی دفاع کے نیٹ ورک کی کمانڈ اور رہنمائی میں مشق شروع ہوگئی ہے۔
اس مشق میں میزائل یونٹس، ریڈار سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر یونٹس، "فاشا" یونٹس، دفاعی چکمہ دینے کے نظام، اور فضائی فورس کے بغیر پائلٹ اور پائلٹ والے طیارے مشنز انجام دے رہے ہیں۔
یہ فضائی دفاعی مشقیں جس کی نگرانی فضائی دفاعی فورس کررہی ہے، آج صبح مغربی اور شمالی علاقوں میں شروع ہو گئی ہے۔
مشقوں کے دوران ایرانی فضائیہ اپنی زیر نگرانی اہم اور حساس علاقوں اور مراکز سے فرضی فضائی اور میزائل حملوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ یہ کارروائیاں شناخت، مقابلہ اور دشمن کو تباہ کرنے کے مراحل میں کی جائیں گی۔ یہ تمام آپریشن ایک مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت انجام پائیں گے اور دشمن کے جارحانہ آپریشنز کو فردو اور خنداب کے علاقوں میں ناکام بنایا جائے گا۔