تاریخ شائع کریں2025 12 January گھنٹہ 16:00
خبر کا کوڈ : 664026

غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا

اسرائیل نے تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی ہے، 90 فیصد سے زیادہ سکولوں کو تباہ کیا اور سکولوں کی عمارتوں میں پناہ لینے والے شہریوں پر حملے کیے
غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا

پاکستانی نوبل انعام یافتہ خاتون ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ اسرائیل کی غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اُٹھاتی رہیں گی۔

اسلام آباد میں عالمی سکول گرلز کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی ہے، 90 فیصد سے زیادہ سکولوں کو تباہ کیا اور سکولوں کی عمارتوں میں پناہ لینے والے شہریوں پر حملے کیے۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ خواتین کی تعلیم میرے دل کے بہت قریب ہے۔ سیکھنا ہماری اسلامی تعلیمات میں شامل ہے۔

انہوں نے مسلمان ملکوں کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندیوں کی مخالفت کر کے حقیقی قیادت کا مظاہرہ کریں۔

https://taghribnews.com/vdcdxo099yt09z6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ