تاریخ شائع کریں2025 12 January گھنٹہ 16:13
خبر کا کوڈ : 664033

امریکہ قدرت کے سامنے بے بس/ 16 ہلاکتوں کی تصدیق/ آگ مزید پھیلے گی

حکام نے اس ہفتے آتشزدگی میں کم از کم 16 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اصل تعداد کا اندازہ لگانا ابھی تک ممکن نہیں ہے
امریکہ قدرت کے سامنے بے بس/ 16 ہلاکتوں کی تصدیق/ آگ مزید پھیلے گی
خود کو دنیا کی ’سپر پاور‘ قرار دینے والا امریکا قدرت کے سامنے بے بس ہوگیا، لاس اینجلس کے جنگل سے شہر میں پھیلنے والی آگ پر قابو پانے میں ناکامی، آئندہ ہفتے مزید خراب موسم سے کئی نئی آبادیاں آگ کی پلیٹ میں آنے کی پیشگوئی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، آگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 تک جا پہنچی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز گزشتہ روز بھی سارا دن مصروف رہے، آج رات اور اگلے ہفتے کے اوائل میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، جس سے شہر بھر میں آگ بجھانے کی کوششیں خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

ساحلی شہری علاقے میں پھیلنے والی آگ پر صرف 11 فیصد قابو پایا جا سکا ہے، لیکن اب یہ آگ گیٹی سینٹر اور یو سی ایل اے کے قریب برینٹ ووڈ اور دیگر کمیونٹیز کی طرف بڑھ رہی ہے، ایک لاکھ سے زائد رہائشیوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کیوں کہ الٹیڈینا میں ’ایٹن فائر‘ اور کاؤنٹی میں دیگر آتشزدگیوں کے واقعات جاری ہیں۔

حکام نے اس ہفتے آتشزدگی میں کم از کم 16 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اصل تعداد کا اندازہ لگانا ابھی تک ممکن نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbfab0frhb0gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ