تاریخ شائع کریں2025 15 January گھنٹہ 15:25
خبر کا کوڈ : 664314

ایران نے کبھی ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش نہیں کی

بعض مغربی ممالک کے الزامات کے برعکس ہم نے ٹرمپ کو قتل کرنے کی نہ کبھی کوشش کی ہے اور نہ کریں گے
ایران نے کبھی ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش نہیں کی
ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اور بعض دیگر ممالک ایران کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکانے کے لئے ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش کا الزام لگاتے ہیں۔

انہوں نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بعض مغربی ممالک کے الزامات کے برعکس ہم نے ٹرمپ کو قتل کرنے کی نہ کبھی کوشش کی ہے اور نہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر مذکورہ الزام اسرائیل اور بعض مغربی ممالک نے لگایا ہے تاکہ عالمی سطح پر ایران کے خلاف نفرت پیدا کی جائے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد آئندہ چند دنوں میں وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdfo09oyt09s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ