شام: حضرت زینب ص کا حرم مطہر سیاہ پوش کرنے پر پابندی
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات پر حرم مطہر کو سیاہ پوش کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے کے بعد صرف مزارکے گنبد مطہر پر «یا زینب» کا سیاہ پرچم لہرایا گیا۔
شیئرینگ :
شام میں تکفیری دہشتگرد گروہ تحریرالشام کی جانب سے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع پر ان کے حرم مطہر کو سیاہ پوش کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے کے بعد صرف اور صرف مزارکے گنبد مطہر پر سوگ میں «یا زینب» کے نام سے سیاہ پرچم لہرایا گیا۔
حضرت زینب (س) کے مزار کے متولی احمد السلمان کا کہنا ہے کہ اس سال صرف اور صرف حضرت زینب (س) کے حرم مطہرکے گنبد کا پرچم تبدیل کر کے کالا پرچم لہرایا گیا جبکہ گزشتہ برسوں میں حضرت زینب (س) کے حرم کے صحنوں اور شبستانوں کو سیاہ پوش کیا جاتا تھا۔
بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد تحریر الشام نے مزار کو سیاہ پوش کرنے اور علم لگانے لگانے پر پابندی عائد کر دی یہاں تک کہ حضرت رقیہ (س) کے مزار کے گنبد پر بھی پرچم لگانے کی اجازت نہیں ہے۔
گزشتہ برسوں میں اس موقع پر مختلف ممالک سے زائرین مزار پر حاضری دیتے تھے لیکن اس سال صرف عراقی زائرین دمشق میں حرم مطہر حضرت زینب سلام الله علیہا میں عزاداری کررہے ہیں۔
واضح رہئ کہ پندرہ رجب المرجب نواسی پیغمبر، دختر علی و بتول، ثانی زہرا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کا یوم وفات ہے۔