تاریخ شائع کریں2025 16 January گھنٹہ 11:37
خبر کا کوڈ : 664404

قوموں کی آزادی اور خودمختاری خود انحصاری کے ذریعے ممکن ہے

ایرانی بحریہ جس طرح سے اپنے مشن کو انجام دیتی ہے، وہ یقیناً جدید ترین زاگرس ڈسٹرائر کے اپنا سفر شروع کرنےکے ساتھ ہی ماضی سے بنیادی طور پر مختلف ہوگا
قوموں کی آزادی اور خودمختاری خود انحصاری کے ذریعے ممکن ہے
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کوئی بھی قوم اپنی آزادی، خودمختاری اور بلند اہداف کو صرف اسی صورت میں حاصل کر سکتی ہے جب اس کے پاس اپنے آپ پر بھروسہ کرنے کی طاقت ہو کہا کہ بڑی طاقتوں پر انحصار کا انجام ذلت رسوائی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

سحاب نیٹ ورک کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پہلے جدیدترین زاگرس سگنلنگ انٹیلی جنس ڈسٹرائر کی شمولیت کی تقریب میں کہا کہ ایرانی بحریہ کو بحیرۂ عمان، بحر ہند، مغربی ایشیائی خطے، نیز دنیا کے تمام سمندروں میں بحری سلامتی کے مشن کو انجام دینے کے لیے اس طرح کی طاقتور انٹیلی جنس صلاحیت کی ضرورت تھی کہ جس کی ایرانی بحری بیڑے میں جگہ خالی تھی۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جدید ترین زاگرس ڈسٹرائر کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ جہاز مکمل طور پر نوجوان ایرانی سائنسدانوں نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایرانی بحریہ جس طرح سے اپنے مشن کو انجام دیتی ہے، وہ یقیناً جدید ترین زاگرس ڈسٹرائر کے اپنا سفر شروع کرنےکے ساتھ ہی ماضی سے بنیادی طور پر مختلف ہوگا۔ گزشتہ برسوں کے ساتھ ساتھ گزشتہ پندرہ مہینوں کے واقعات بتاتے ہیں کہ کوئی قوم اپنی آزادی، خودمختاری اور بلند اہداف کو اسی صورت میں حاصل کر سکتی ہے جب اس میں اپنے آپ پر انحصار کرنے کی طاقت ہو۔
https://taghribnews.com/vdcdzo09oyt09o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ