تاریخ شائع کریں2025 16 January گھنٹہ 12:13
خبر کا کوڈ : 664419

حماس کو فوجی کارروائی سے شکست دینا ممکن نہیں ہے

جنگ کی وجہ سے اسرائیل کی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے اور غزہ کی صورتحال نے اسرائیل کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کردیا ہے
حماس کو فوجی کارروائی سے شکست دینا ممکن نہیں ہے
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کو فوجی کارروائی سے شکست دینا ممکن نہیں ہے۔ غزہ کی جنگ نے صیہونی حکومت کو دنیا بھر میں تنہا کردیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ حماس کو فوجی حملوں سے شکست نہیں دی جا سکتی۔ ہماری معلومات کے مطابق جتنی تعداد میں حماس کے افراد شہید ہوئے ہیں، اتنی ہی تعداد میں نئے افراد اس میں شامل ہوئے ہیں۔

بلینکن نے اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک کے اجلاس میں کہا کہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل کی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے اور غزہ کی صورتحال نے اسرائیل کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مشرق وسطی میں ایک نیا نقشہ پیش کرنا ہے۔ گزشتہ سال امریکہ نے اسرائیل کو 25 ارب ڈالر کی امداد دی تھی۔

بلینکن نے یہ بھی کہا کہ قاہرہ اور دوحہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے ایک حتمی فارمولے پر پہنچ چکے ہیں۔ جنگ کے بعد غزہ کا انتظام ایک کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، جو اسے فلسطینی حکومت کے حوالے کرے گی۔ غزہ میں ایک عارضی سیکیورٹی فورس تشکیل دی جائے گی، جس میں اتحادی ممالک اور فلسطینی اتھارٹی کے تصدیق شدہ افراد شامل ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjvxemhuqemxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ