پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ دہشتگردوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی
شیئرینگ :
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔
لوئر کرم بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ دہشتگردوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ 13 گاڑیاں جونہی بگن میں داخل ہوئیں اسی وقت ان پر فائرنگ کی گئی، پانچ گاڑیاں فائرنگ کے زد میں آئیں جبکہ دو گاڑیوں کو آگ لگائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد گاڑیاں باحفاظت چھپری کی جانب واپس ہوگئی ہیں، علاقے میں ہیلی کاپٹر کی پروازیں جاری ہے۔
اس سے قبل بگن میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جاوید اللہ محسود کی گاڑی پر بھی بگن میں ہی فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ڈی سی کوہاٹ ایف سی اور پولیس اہلکاروں سمیت شدید زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں مگر اس قافلے پر فائرنگ ہوگئی ہے۔