تاریخ شائع کریں2025 16 January گھنٹہ 13:26
خبر کا کوڈ : 664429

امامت اسلامی معاشرے کا مرکز اور اسکی بنیاد ہے

امامت ہمیشہ انسانی معاشرے کی حرکت کا آغاز فراہم کرتی ہے اور اسلامی اور وحیانی نقطہ نظر کو مدنظر رکھتی ہے لہذا اس کا اختتام قربِ الٰہی پر ہونا چاہیے
امامت اسلامی معاشرے کا مرکز اور اسکی بنیاد ہے
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سابق سربراہ آیت اللہ اراکی نے کہا ہے کہ اعتکاف اسلامی معاشرے اور تہذیب کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ معاشرہ اسلامی تہذیب کے قیام کا ذریعہ بنتا ہے۔ ان دونوں کے درمیان ناقابل انقطاع تعلق پایا جاتا ہے۔

قم المقدسہ کی مسجد امام حسن عسکری (ع) میں منعقدہ ساتویں بین الاقوامی اعتکاف فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ اراکی نے کہا کہ اسلامی معاشرے کے لئے، تہذیب اور ثقافت کا ایک نقطہ آغاز اور انجام ہوتا ہے اور اس کی تشکیل امامت اور ولایت کی پیروی کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ امامت ہمیشہ انسانی معاشرے کی حرکت کا آغاز فراہم کرتی ہے اور اسلامی اور وحیانی نقطہ نظر کو مدنظر رکھتی ہے لہذا اس کا اختتام قربِ الٰہی پر ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا اسلامی معاشرہ جو اسلامی تہذیب کی وسعت کی جانب بڑھتا ہے امامت اور ولایت کی پیروی پر مبنی ہوتا ہے اور امامت کو اسلامی معاشرے کا مرکز اور بنیاد سمجھا جاتا ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ امن و اتحاد امامِ عصر (عجل) اور ولایت کی پیروی میں مضمر ہے اور یہی پیروی اسلامی معاشرے اور تہذیبی بنیادی اساس ہے۔

انہوں نے تمام عبادات کا تعلق امامت اور ولایت سے گردانتے ہوئے کہا کہ اگر خدا کے حکم پر عمل امامت کی پیروی کے بغیر ہو تو یقیناً یہ خدا کا حکم نہیں ہو سکتا۔

آیت اللہ اراکی نے مزید کہا کہ اسلامی معاشرے کی بنیاد امامت اور ولایت کی پیروی میں ہے اور اعتکاف اسلامی معاشرے کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ یہ عمل ایک ایسے معاشرے کے قیام کا ذریعہ بن سکتا ہے جو امن و سکون کا حقیقی مظہر اور دارالاسلام ہو۔
https://taghribnews.com/vdcauynio49niy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ