یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ عالمی برادری رفح میں صہیونی حکومت کے مظالم کا مشاہدہ کررہی ہے۔ فلسطینی عوام پر انسانیت سوز مظالم جاری ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی سے ملاقات کی اور فلسطین سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ عوام کے لیے کام کرنا، عوام کی خدمت کرنا حالیہ واقعے کے شہداء کی نمایاں ترین خصوصیات ہیں اور ان کی عظیم الشان تشییع جنازے سے ثابت ہوا کہ ایرانی زندہ قوم ہے۔
اس اجلاس میں سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل قاآنی، حماس، اسلامی جہاد، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین، حزب اللہ، انصار اللہ اور عراقی گروہوں سمیت مزاحمتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اسی کے ساتھ اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے اور کراچی، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں ایرانی قونصل خانوں پر نصب اسلامی جمہوریہ ایران کا قومی پرچم صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے سوگ میں جھکا دیا گيا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو مشرقی آذربائیجان کے علاقے جلفا میں حادثہ پیش آیا اور اس کی ہارڈ لینڈنگ ہوئی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر حمید شہریاری نے اس ملاقات میں جو کہ قازان اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی، اس بات پر زور دیا کہ تمام علماء کرام کو ایک دوسرے کی تشکیل کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید بدرالدین عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین میں سویلین کے خلاف استعمال کرنے کے لئے صہیونی حکومت کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔
اس ملاقات میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی اور مسلم سکالرز کی عالمی یونین کے درمیان تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کی تحقیق کے لیے تمام اسلامی مذاہب کے درمیان ایک مشترکہ سائنسی ادارہ قائم کرنے کی تجویز دی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے غزہ پر جاری جنگ کے حوالے سے کہا کہ میں داد دیتا ہوں کہ جنوبی افریقہ فلسطینوں کےلیے عالمی عدالت میں چلا گیا، آج اسرائیل کو قبول کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک برطانوی کشتی پر حملہ کیا ہے جبکہ صعدہ میں جدید امریکی ڈرون ایم کیو 9 کو میزائل سے ہدف بناکر تباہ کردیا ہے۔
وینزویلا کے صدر نے کہا: 21 ویں صدی ہماری صدی ہے اور کوئي بھی ہم سے ہماری آزادی، خودمختاری، پر امن زندگی اور دین و ثقافت و روحانیت سے تعلق کا حق چھین نہيں سکتا۔
صدر ایران نے اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی ملکوں، پڑوسیوں اور مشترکہ موقف رکھنے والے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات ان تمام پہلوؤں سے اہم ہیں۔