قرآن کریم کی تلاوت،خانم جمیلہ جعفری کے توسط سے مولودی خوانی اور منقبت خوانی،جامعۃ المصطفی کی بچیوں کے گروپ’’خورشید ہشتم ‘‘ اور ’’مہر طوبیٰ‘‘ گروپ کی جانب سے اردو زبان میں قصیدے پڑھنا اور غدیر کے موضوع پر ثقافتی مقابلہ اس جشن کے جملہ پروگرام تھے۔
امریکی فوج کے اعلی اہلکار جنوبی لبنان میں حزب اللہ پر صہیونی حملے سے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی قبرص کو لبنان کے خلاف کسی بھی جنگ کے لیے اپنی سرزمین صیہونی حکومت کے اختیار میں دینے کے انتباہ کے بعد مصر بھی بحران کی لکیر میں داخل ہوگیا۔
یمن کے انصار اللہ سیاسی بیورو کے رکن حزام محمد الاسد نے العربی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "اسرائیل کے خلاف ہماری کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔"
عبرانی میڈیا ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ایک اور پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنے حملوں کا دائرہ کم نہیں کیا تو حیفہ بھی لبنانی مزاحمت کے نشانے پر ہوگا۔
اس رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف اسلامی نے اتوار کے روز اعلان کیا: قبضے کی پابندیوں کے باوجود 40 ہزار فلسطینیوں نے عیدالاضحی کے پہلے دن مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کی۔
یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا: ہم بیت اللہ الحرام کے زائرین اور امت اسلامیہ خاص طور پر فلسطینی قوم اور دلاوران مقاومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں وربینا نامی جہاز، خلیج عدن میں یمنی فوج کے متعدد میزائلوں کا نشانہ بننے کے بعد ڈوب گیا۔
ایران کے علمی اشرافیہ اور میڈل جیتنے والوں کے ایک گروپ نے آج (ہفتہ 15جون 2024) کو دوپہر کے وقت رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے کہ عراق، لبنان، شام، یمن اور ایران کی مزاحمت اس وقت تک اپنا جہاد نہیں روکے گی جب تک کہ بیت المقدس کو غاصب غاصبوں کے تسلط سے آزاد نہ کرا لیا جائے۔
علی باقری کنی نے سیکریٹر جنرل انتونیوگتریس کے نام خط میں لکھا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اپنی وحدت کا ثبوت دے اور جارح صیہونی حکومت کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے 26 جنوری 2024، 28 مارچ 2024 اور 24 مئی 2024 کے فیصلوں پر عمل درآمد پر مجبور کرے
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے D-8 وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک سےتقریباً 12 لاکھ عازمین حج مملکت میں پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عازمین کے سفر کے تمام مراحل سہولت کے ساتھ طے ہوئے اور ان کی صحت اچھی ہے ۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ پٹی میں واقع رفح شہر پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہم نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے تین بحری جہازوں کو متعدد ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے بیان کیا: یورپی ممالک نے عشروں تک صیہونیوں کی حمایت کرنے کے بعد فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کے اقدامات اس حمایت میں کمی کا باعث بنے ہیں اور بہت سے یورپی شہری فلسطین کے حامی بن گئے ہیں۔