صیہونی حکومت کی وزارت خزانہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے کان ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے، کہا ہے کہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں ٹیکس بڑھانے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہوگا۔
دوسری جانب اے ایف پی نے بھی عراقی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بغداد میں ایک فوجی مرکز کے اندر دھماکے کی وجہ سے کم از کم ایک شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق مغربی غزہ کے علاقے الشاطی میں صہیونی حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے 3 بیٹے حازم، امیر اور محمد ہنیہ اور 3 پوتے شہید ہو گئے۔
حزب الله کے سربراہ نے کہا کہ اس حوالے سے ایران کا موقف شروع دن سے ہی روشن رہا ہے اور وہ ہمیشہ شہداء کے خون کے ساتھ وفادار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور پورے خطے میں قابض رژیم کے خلاف لڑنے والوں کے لیے ایران اپنے مقام و مرتبے میں ہمیشہ حقیقی اور مرکزی اتھارٹی ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے فلسطین کی آزادی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
امریکہ، انگلستان اور صیہونی حکومت نے بارہا اسلامی جمہوریہ ایران کو اسرائیل کا اصل دشمن قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ موجودہ جنگ جو اسرائیل کے بگڑتے ہوئے حالات کی نشاندہی کرتی ہے، وہ ایرانی انتظامیہ اور ایرانی اتحادیوں کی طرف سے چلائی جا رہی ہے۔
جنرل محمد رضا زاہدی نومبر 1959 میں اصفہان میں پیدا ہوئے۔ 1979 میں سپاہ پاسداران انقلاب میں شامل ہوئے اور آٹھ سالہ جنگ کے دوران سپاہ پاسداران کی طرف سے کئی محاذوں پر لشکر کی قیادت کی۔
اسلام خلیلوف حملے سے پہلے تقریباً ایک سال تک جائے وقوعہ پر کام کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں اور دیگر عملے کو تربیت دی گئی تھی کہ ہنگامی حالات میں کیسے کام کیا جائے، جس کی وجہ سے وہ انخلاء کی ہدایت کر سکے۔
روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پتا لگانا ابھی باقی ہے کہ حملے کا حکم کس نے دیا تاہم یہ بات واضح ہے کہ اس قتل عام میں یوکرین کا کردار ہے۔ مسلمان انتہاپسندوں نے اس نظریے کے تحت یہ حملہ کیا جس کے زیر اثر مسلم دنیا نے صدیوں تک جنگیں لڑیں۔
پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری غزہ پر سیکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے، غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر مستقل طور پر بند ہونا چاہیے۔
تہران میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے: یہ پاکستان و ایران کے تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار ہے جو اس قسم کا خوبصورت پروگرام منعقد کیا گيا۔
22 مارچ 2004 کو قابض حکومت کے ہیلی کاپٹر نے حماس کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اور بانی اور خطے اور دنیا میں مزاحمت کی اہم ترین علامتوں میں سے ایک شیخ احمد یاسین کو شہید کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ مہنگائی اور قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے تاہم عوام اور ماہرین کے تعاون سے مختلف معاشی شعبوں میں ترقی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال فوری طور پر عالمی توجہ اور کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے، افسوس ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی اب ایک نیا معمول بن چکا ہے جس پر کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔