فلسطین کی وزارت صحت نے سوموار کے روز اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا ہے: صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 39 افراد شہید اور 137 زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی لبنان میں ہے اور حالات بہتر ہونے پر ضاحیہ میں ہی دفن کیا جائے گا۔
لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے: اسرائیلی فوج نے "برعشیت" قصبے میں "بینت جبیل" کی بلدیات کی یونین کی عمارت پر حملہ کیا اور یہ حملہ آگ بجھانے والے عملے کے قتل عام کا باعث بن گئے جو عمارت میں موجود تھے۔
پیر کے روز شہید بہشتی کلچرل کمپلیکس میں اربعین حسینی (ع) کے خادمین کی اعزازی تقریب میں ایراج مسجدی نے کہا کہ ہم سے بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ سردار قاآنی کو کیا ہوا؟ وہ صحت مند ہیں اور بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مصروف ہیں۔
لبنان کی حزب اللہ نے ایک سال کے صبر، استقامت اور بہادری کے بعد فلسطینی عوام کے موقف اور ان کی جرأت مندانہ مزاحمت کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ صیہونی عبوری حکومت کی خطے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور اس سرطانی ٹیومر کا خاتمہ ضروری ہے۔
قابضین کا مقابلہ کرنے، فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت اور صیہونیوں کے جرائم کا جواب دینے کے سلسلے میں آج صبح مقبوضہ علاقوں میں ایک فوجی ہدف کے خلاف ڈرون حملہ کیا۔
لیکود پارٹی سے تعلق رکھنے والے کنیسٹ کے رکن "عمیت ہالوی" نے کہا کہ "الاقصی طوفان" آپریشن کے ایک سال گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ علاقوں میں کوئی جگہ نہیں ہے جہاں صیہونی خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
الجزیرہ نیٹ ورک کا حوالہ دیتے ہوئے حماس نے الاقصی طوفان آپریشن کا پہلا سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن صہیونیوں کے ان منصوبوں کا ایک فطری ردعمل تھا جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کو تباہ کرنا ہے۔
ایران کی حکومتی ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران اپنے قومی مفادات کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا کہا، ہم امید کرتے ہیں کہ صیہونی حکومت کو خاطر خواہ جواب مل گیا ہے اور وہ اپنی حدود سے آگے نہیں بڑھے گی۔
روس کی اسپوتنک نیوز ایجنسی نے اعلان کیا: ابتدائی معلومات کے مطابق، ایک اسرائیلی طیارے نے شام کے شہر حمص کے جنوبی مضافات میں واقع صنعتی قصبے "حسیا" میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔
گارڈین اخبار نے ایران کے ساتھ تنازعہ جاری رہنے کی صورت میں صیہونی حکومت کی کمزوری کا اعتراف کیا اور لکھا: تہران کے حملوں کی تشخیص سے معلوم ہوا کہ اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام (حکومت) اتنا ناقابل تسخیر نہیں جتنا کہ اشتہار دیا گیا ہے۔
ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا: صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 3 حملہ کیے ہیں جس کے نتیجے میں 45 افراد شہید اور 256 زخمی ہوئے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ "سید عمار حکیم" نے بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "محمد کاظم الصدیق" سے ملاقات کی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک تقریب کے دوران، سپاہ پاسداران انقلاب کے ائیر چیف کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کو قومی تمغہ "نشان فتح" عطا کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...