تقریب نیوز (تنا): آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے حرم مطھر حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا پر دھشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اس مرجع تقلید کے پیغام کا ترجمہ درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عصر حاضر میں عالم اسلام کودرپیش سب سے بڑی مصیبت اور آفت اس سلفی تکفیری مسلک کا وجود ہے کہ جو بے بنیاد اور انتہائی مضحکہ خیز منطق اختیار کرکے اسلامی مقدسات کی توہین، مسلمانوں کا قتل عام اور ان جیسے دوسرے اقدامات کر کے عالم اسلام کے لیے مشکلات کھڑی کرنےمیں مشغول ہے جبکہ اس کے ان اقدامات سے دشمنان اسلام کو تقویت مل رہی ہے۔
ہم اس تکفیری گروہ کے شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے پر خطرناک حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
وَسَیعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَی مُنقَلَبٍ ینقَلِبُونَ
حسین نوری همدانی
20/7/2013