تاریخ شائع کریں2013 22 July گھنٹہ 11:52
خبر کا کوڈ : 136300
بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملہ کی شدید مذمت :

مساجد اور مزارات پر حملے کرنیوالوں کے حق میں صفائیاں پیش کرنیوالے ظلم عظیم کر رہے ہیں: علامہ طاہر اشرفی

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ بی بی زینب کے روضہ پر حملہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ روز محشر اگر بی بی زینب نے اپنے نانا سے گلہ کیا تو ہم رسول اللہ (ص) کو کیا منہ دکھائیں گے۔
مساجد اور مزارات پر حملے کرنیوالوں کے حق میں صفائیاں پیش کرنیوالے ظلم عظیم کر رہے ہیں: علامہ طاہر اشرفی

تقریب نیوز (تنا): چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور مزارات پر حملے کرنے والوں کے حق میں صفائیاں پیش کرنے والے ظلم عظیم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بی بی زینب کے مزار پر دہشتگردوں کا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ آج کا دن اس حوالے سے مختص کیا جاتا اور اس حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی۔ 

انہوں نے کہا کہ مساجد اور مزارات پر حملے کرنا دہشتگردی ہے، اور جو لوگ ایسا کرنے والوں کے حق میں صفائیاں پیش کرتے ہیں وہ ظلم عظیم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی بی زینب کے روضہ پر حملہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ روز محشر اگر بی بی زینب نے اپنے نانا سے گلہ کیا تو ہم رسول اللہ (ص) کو کیا منہ دکھائیں گے۔

https://taghribnews.com/vdccxeqsx2bq118.c7a2.html
منبع : اسلام ٹائمز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ