تاریخ شائع کریں2013 25 September گھنٹہ 12:58
خبر کا کوڈ : 141590
حجت الاسلام سید علی فضل الله :

تکفیریوں کے وحشیانہ اقدام سے اسلام پاک ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
بیروت کے امام جمعہ نے دین مبین اسلام کو تکفیری گروہ کی وحشیانہ عمل سے پاک جانا ہے اور بیان کیا: مختلف ادیان و مختلف مذاہب کے درمیان اختلاف پیدا کرنا صہیونی حکومت کی مفت میں خدمت کرنا ہے۔
تکفیریوں کے وحشیانہ اقدام سے اسلام پاک ہے
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق لبنان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان اور عراق میں ہوئے حالیہ دہشت گردانہ دھماکہ اور اسی طرح نائجریہ میں دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور اس طرح کے غیر انسانی اقدامات کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی: اس طرح کے اقدامات کے مرتکبین کسی بھی خاص مذہب و دین سے تعلق نہیں رکھتے ہیں کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہر دین و مذہب نے بے گناہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔

لبنان کے اس عالم دین نے بے گناہ لوگوں کا قتل کسی خاص دین و مذہب سے تعلق رکھنے کی وجہ سے  اس امر کو بہت تشویش کے قابل جانا اور تاکید کی ہے کہ کچھ تحریک اس طرح کی فکر پر اعتقاد رکھتے ہوئے مذاہب کے درمیان فتنہ پھیلانے کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا: سب لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ اس طرح کے دہشت گردانہ وحشی اقدامات سے مقابلہ کے لئے مضبوط و روشن موقف اپنائیں تا کہ اس طرح کے تمام سرگرمیوں کو شدت پسندوں سے ختم کیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcjhvevyuqexiz.3lfu.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ