تاریخ شائع کریں2013 9 October گھنٹہ 12:06
خبر کا کوڈ : 142766
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری :

مسلمانوں میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سامراجی قوتیں مسلمانوں کے اتحاد سے خائف ہیں۔ پاکستان میں آباد شیعہ سنی صدیوں سے ایک دوسرے کیساتھ اکٹھے زندگی گزار رہے ہیں۔
مسلمانوں میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں
تقریب نیوز (تنا): حضرت سلمان فارسی کے موضوع پر منعقدہ درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ مولانا مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صحابہ کرام نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے عظیم جدوجہد کی۔ رسول اکرم (ص) نے ارشاد فرمایا کہ "سلمان ہمارے اہلبیت میں سے ہیں"۔ آپ دسویں درجہ پر فائز تھے اور صاحبِ کرامت بزرگ اصحاب میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلامانِ امریکہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں، جس کا مقصد سامراجی عزائم کی تکمیل ہے۔ سامراجی قوتیں مسلمانوں کے اتحاد سے خائف ہیں۔ شیعہ سنی مسلمان اس خطے میں صدیوں سے آباد ہیں اور اتحاد و وحدت سے رہ رہے ہیں۔ آج بھی پاکستان میں دو بڑے دینی اتحاد ایم ایم اے اور ملی یکجہتی کونسل موجود ہیں۔ جہاں شیعہ سنی مسلمان متحد ہیں۔ جبکہ ان اتحادیوں میں فرقہ پرست عناصر کےلئے کوئی جگہ نہیں۔

مولانا مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں اتحاد ملت اسلامیہ محاذ کے نام سے شیعہ سنی، دیوبندی، بریلوی اور اہلحدیث کے اکابرین، علماء اتحاد و وحدت کی عملی تصویر ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfv0dyvw6djea.k-iw.html
منبع : اسلام ٹائمز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ