برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت سے متعلق سخت مانیٹرنگ
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت بہتر ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ سے واپس وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت بہتر ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ سے واپس وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے
شیئرینگ :
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت بہتر ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ سے واپس وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت بہتر ہونے پر انتہائی نگہداشت یونٹ سے واپس وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز بورس جانسن کی طبیعت سے متعلق سخت مانیٹرنگ کریں گے کیونکہ وہ صحت یابی کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے برطانوی وزیر اعظم کو وارڈ میں شفٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب یہ خبر سننا چاہتے تھے۔ بورس جانسن کو تیز بخار اور کھانسی کی شکایت پر گزشتہ اتوار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں پیر کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا تھا۔ 55 سالہ برطانوی وزیر اعظم کا 2 ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...