جارح سعودی امریکی اتحاد کے خلاف یمنیوں کا ملک گیر احتجاج
یمن میں مظاہرے کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اس سے قبل لوگوں کو بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی تھی۔ اس کمیٹی نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور اس ملک کے دیگر شہروں کے عوام سے اس مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
شیئرینگ :
لاکھوں یمنی عوام نے آج صبح صعدہ شہر میں ایک بڑے مارچ میں یمن کے مسلسل محاصرے اور اس ملک کے خلاف سعودی امریکی اتحاد کی فوجی جارحیت کی مذمت کی۔
یمن میں مظاہرے کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اس سے قبل لوگوں کو بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی تھی۔ اس کمیٹی نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور اس ملک کے دیگر شہروں کے عوام سے اس مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
مظاہرے کی آرگنائزنگ کمیٹی نے سعودی،امریکی اماراتی اتحاد کی یمن پر جارحیت اور ناکہ بندی کی مذمت اور اس جارحیت کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے المسیرہ ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ صعدہ میں یمنی عوام کا ایک مارچ "محاصرہ جنگ ہے" کے نعرے کے ساتھ کیا گیا۔ اس مارچ کے شرکاء نے انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔
اسی طرح کے مارچ آج صنعا، تعز، إب، ذمار، الحدیده، البیضاء، حجہ، عمران، الجوف و مأرب کے صوبوں میں منعقد ہوئے۔
اس مظاہرے میں یمنی عوام نے اس ملک کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکہ کو یمن میں جنگ اور محاصرے کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...