تاریخ شائع کریں2023 3 February گھنٹہ 18:47
خبر کا کوڈ : 582807

اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان فرقہ و بندشوں سے نکل کر ایک امت بن جائیں

شہید سردار قاسم سلیمانی نے اسلام کا تحفظ کیا، جسکی بنا پر عیسائی، کرد اور یزد کے لوگ بھی آج شہید قاسم سلیمانی کے شکرگزار نظر آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان فرقہ و بندشوں سے نکل کر ایک امت بن جائیں۔
اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان فرقہ و بندشوں سے نکل کر ایک امت بن جائیں
قم المقدس کے قدیمی درسگاہ مدرسہ علمیہ فیضیہ کے دارالشفاء حال میں عظیم الشان جشن مولود کعبہ و وحدت کانفرنس کا انعقاد کیا کیا۔جس میں پاکستان کے اہل سنت علمائے کرام کے 40رکنی وفد نے بطور خاص شرکت کی۔

وفد میں شامل خوش لحن معروف نعت خواں و قصیدہ خواں محمد عارف قریشی نے بارگاہِ اہلبیت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سردار قاسم سلیمانی نے اسلام کا تحفظ کیا، جسکی بنا پر عیسائی، کرد اور یزد کے لوگ بھی آج شہید قاسم سلیمانی کے شکرگزار نظر آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان فرقہ و بندشوں سے نکل کر ایک امت بن جائیں۔

منعقد کانفرنس سے امت واحدہ پاکستان کے 40رکنی وفد رہنما علامہ عباس وزیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا امیر المومنین عبدِ کامل تھے عبدیت کاملہ کی وجہ سے آپ نے یہ عظیم کارنامہ انجام ڈیا۔ کیونکہ ولی اللہ اعظم اس وقت تک مقام ولایت تک پہنچ ہی نہیں سکتا جس کی عبدیت کمال پر نہ ہو۔ عبد وظیفہ شناس ہوتا ہے ایسا ممکن نہیں ہے جو کام اس کے کرنے کا ہے جو اس کی ذمہ داری ہے اس میں سستی کاہلی کمی یا ضعف ہو۔اس بنا پر اگر مولا علی علیہ السلام ولی اللہ اعظم ہیں تو سب سے بڑے فرض شناس بھی ہیں۔پیروان علی کی سب سے بڑی ذمہ داری فرض شناسی ہے۔

تقریب کے آخر میں متنازعہ بل کے تناظر میں خاکہ پیش کیا گیا اور مولانا مقدر عباس نے منقبت خوانی کی اور مولانا نزر حافی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ یہ عظیم الشان جشن جامعہ روحانیت بلتستان، جامعہ روحانیت بلوچستان، جامعہ روحانیت، جامعہ روحانیت خیبر پختونخواہ،جامعہ روحانیت سندہ، جامعہ روحانیت گلگت،طلاب کشمیر و جامعہ بعثت قم کے مشترکہ اشتراک سے منعقد ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcjy8eiauqeooz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ