انڈونیشیا کے صدارتی محل میں صدر رئیسی کی آمد کے ساتھ ہی ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
شیئرینگ :
انڈونیشیا کے صدر نے جکارتہ کے وسط میں واقع مرڈکا پیلس میں اس ملک کے دورہ پر آئے ہوئے ایرانی ہم منصب کا باضابطہ استقبال کیا۔
علامہ سید ابراہیم رئیسی اور صدر جوکو ویدودو نے اس استقبالیہ تقریب میں یادگاری تصاویر لیا اور اس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا گیا۔
انڈونیشیا کے صدارتی محل میں صدر رئیسی کی آمد کے ساتھ ہی ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
اس کے بعد دونوں صدور نے امن اور دوستی کو ظاہر کرنے کے لیے محل کی زمین پر دو پودے لگائے۔
استقبالیہ تقریب کے فوراً بعد، دونوں صدور نے مرڈیکا پیلس کے پورچ پر نجی بات چیت کا آغاز کیا۔
اس کے بعد، دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے جکارتہ اور تہران کے درمیان تعاون کی توسیع پر بات چیت کی۔
ملاقات کے بعد فریقین کے حکام دو طرفہ تعاون کے حوالے سے اہم دستاویزات پر دستخط کریں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...