تاریخ شائع کریں2023 13 August گھنٹہ 23:24
خبر کا کوڈ : 603625

پاکستانی زائرین کی بسیں اربعین کے موقع پر ایران میں داخل ہو سکتی ہیں

سید مجید میراحمدی نے اربعین کے خصوصی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ پچھلے سال مہران بارڈر پر زائرین کو پیش آنے والے مسائل خصوصا پانی کی فراہمی کو حل کیا جائے گا۔
پاکستانی زائرین کی بسیں اربعین کے موقع پر ایران میں داخل ہو سکتی ہیں
ایران کے نائب وزیر داخلہ مجید میراحمدی نے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستانی زائرین کی بسیں اربعین کے موقع پر ایران میں داخل ہو سکتی ہیں۔

سید مجید میراحمدی نے اربعین کے خصوصی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ پچھلے سال مہران بارڈر پر زائرین کو پیش آنے والے مسائل خصوصا پانی کی فراہمی کو حل کیا جائے گا۔

انہوں نے اربعین حسینی کے زائرین کے احترام اور وقار کو برقرار رکھنے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہران بارڈر سےعراق جانے والے جلوسوں کو 24 گھنٹے خدمات فراہم ہونی چاہئیں۔

مجید میراحمدی نے مزید کہا کہ پاکستانی بسیں اربعین کے لیے ایران میں داخل ہو سکتی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb5fb0srhbg0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ