دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تصادم کے واقعات غیر پیشہ وارانہ ہے۔ ہم روسی حکام کے ساتھ رابطہ کرکے شام میں دہشت گردی کے خلاف میں اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
حالیہ مہینوں میں شام میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں پائیداری و مکمل امن کے قیام کو روکنے کے لئے دہشت گردوں کی ہر طرح سے مدد جاری ہے۔
دیر الزور (مشرقی شام) میں موجود مقامی ذرائع نے بتایا: یہ الرٹ اور فوجی کشیدگی امریکی فوج کے بھاری فوجی سازوسامان کی وجہ سے ہے، جسے دریائے فرات کے اطراف کے علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
داعش دہشت گرد گروہ، جسے 2012 میں امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت نے شام اور پھر عراق کو تباہ کرنے کے لیے تشکیل دیا تھا، اس کا ایک ہی مقصد تھا، اور وہ ہے ہر اس شخص کی تباہی جو دوسری صورت میں سوچتا ہے، چاہے یہ شخص مسلمان یا ایک عیسائی کیوں نہ ہو۔
"اسپوتنک" خبر رساں ایجنسی نے آج سہ پہر (پیر) شام کے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ نے شامی فوج کی گاڑی پر بمباری کی اور اس کارروائی کے نتیجے میں 5 شامی فوجی ہلاک اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔