وینزویلا میں ہزاروں طلباء نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ
فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم اور نسل کشی کے خلاف امریکی درسگاہوں سے شروع ہونے والی تحریک کا دائرہ بڑھتے ہوئے وینزویلا تک پہنچ گیا ہے۔
شیئرینگ :
وینزویلا میں ہزاروں طلباء نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔
فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم اور نسل کشی کے خلاف امریکی درسگاہوں سے شروع ہونے والی تحریک کا دائرہ بڑھتے ہوئے وینزویلا تک پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں یونیورسٹی طلباء نے ہولیواری یونیورسٹی سے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء فلسطینیوں کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ شرکاء وینزویلا کی پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہتے تھے۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر فادی الزابن نے کہا کہ فلسطین 75 سالوں سے عدالت اور انصاف مانگ رہا ہے اور اپنی موجودگی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ صہیونی حکومت نے غزہ کو خواتین اور بچوں کی قبرستان میں تبدیل کیا ہے۔ ہم آزادی کی راہ میں مزید کتنے بچے قربان کریں؟
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں 500 سکولوں اور تعلیمی مراکز کو تباہ کردیا ہے جس میں 5 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وینزویلا کے عوام نے بھی کئی مرتبہ غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی ہے۔ صدر نکولس مادورو نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حمایت کے تحت صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...