غزہ کے رفح کیمپ میں پناہ گزین فلسطینی بچوں کا امریکی طلباء کے لیے شکریہ کے پیغامات
غزہ کے جنوبی شہر رفح کی پناہ گزین کیمپوں میں مقیم فلسطینی بچوں نے کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین خاص طور سے غزہ کی حمایت میں احتجاج کرنے والے امریکی طلباء کے لیے تشکر کے پیغامات بھیجے ہیں۔
شیئرینگ :
غزہ کے رفح کیمپ میں پناہ گزین فلسطینی بچوں نے کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے امریکی طلباء کے لیے شکریہ کے پیغامات بھیجے۔
غزہ کے جنوبی شہر رفح کی پناہ گزین کیمپوں میں مقیم فلسطینی بچوں نے کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین خاص طور سے غزہ کی حمایت میں احتجاج کرنے والے امریکی طلباء کے لیے تشکر کے پیغامات بھیجے ہیں۔
فلسطینی بچوں نے غزہ کی حمایت میں کھڑے ہونے والے امریکی طلباء کے جرات اظہار کو سراہتے ہوئے انگریزی میں شکریہ ادا کیا۔
غزہ کے بچوں نے اپنے پیغامات میں زور دیا کہ "کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کا شکریہ"، "آپ کی حمایت ہمارے لیے بہت اہم ہے" اور "آپ کی حمایت ہمیں استقامت کی طاقت دیتی ہے"۔
فلسطینی بچوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی طلباء کا اجتماعی احتجاج ایک بہت اہم اقدام ہے جو صیہونی حکومت کی جارحیت اور جنگ کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔