تاریخ شائع کریں2024 2 May گھنٹہ 22:18
خبر کا کوڈ : 633968

چیف جسٹس کے دورہ ہرمزگان کے دوران 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا

28 پاکستانی شہری جو ایرانی پانیوں کے حدود میں غیر قانونی داخلے اور غیر قانونی ماہی گیری کے جرم میں ایرانی جیل میں بند ہیں، انکی سزا میں کمی کے ساتھ انکو رہا کردیا جائے  گا۔
چیف جسٹس کے دورہ ہرمزگان کے دوران 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا
ایران کے انٹرنیشنل افئیر میں جوڈیشری کے وائس پریذیڈنٹ اور ہیومن رائٹ کے سیکریٹری نے بتایا کہ چیف جسٹس کے دورہ ہرمزگان کے دوران 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی پاکستان میں قید کچھ ایرانی شہریوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

 کاظم غریب آبادی نے جمعرات کے روز بتایا کہ چیف جسٹس کے صوبہ ہرمزگان کے دورے کے دوران، 28 پاکستانی شہری جو ایرانی پانیوں کے حدود میں غیر قانونی داخلے اور غیر قانونی ماہی گیری کے جرم میں ایرانی جیل میں بند ہیں، انکی سزا میں کمی کے ساتھ انکو رہا کردیا جائے  گا۔

غریب آبادی نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے فریم ورک میں پاکستان میں قید ایرانی شہریوں کو رہا کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران اور پاکستان میں زیر حراست دونوں ممالک کے قیدی افراد اپنے اپنے ملک واپس نہیں پہنچ جاتے۔۔
https://taghribnews.com/vdcepx8pvjh8xoi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ