عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کا اسرائيل میں کامیاب حملہ
عراقی مزاحمتی تحریک کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ " ارقب نامی ایڈوانسڈ کروز" میزائلوں سے کیا گیا۔
شیئرینگ :
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے جمعے کی صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) میں واقع علاقے "بیر السبع" میں ایک اہم ہدف کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
عراقی مزاحمتی تحریک کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ " ارقب نامی ایڈوانسڈ کروز" میزائلوں سے کیا گیا۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے میڈیا ونگ نے بتایا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے غزہ کے عوام کی مدد اور ان کے قتل عام کے جواب میں یہ حملہ کیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن نے کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب عراقی سرزمین سے براہ راست تل ابیب پر حملہ کیا گیا۔
عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی پر حملے بند نہ ہونے تو ہو صیہونی حکومت کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔