آل ائیز آن رفح نعرہ سوشل میڈیا پر مقبول ترین نعرہ بنا گیا
ممکنہ طور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ تصویر میں خیموں پر مشتمل ایک کیمپ کو دکھایا گیا ہے جس کے درمیان میں آل آئیز آن رفح لکھا ہوا ہے۔
شیئرینگ :
انسٹا گرام پر غزہ کی صورتحال پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے جس میں ایک تصویر میں آل آئیز آن رفح لکھا ہوا ہے۔
اس تصویر کو ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک صارف shahv4012 نے اسٹوری ٹیمپلیٹ کے طور پر پوسٹ کیا تھا جس کے بعد سے وہ وائرل ہوگئی۔
ممکنہ طور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ تصویر میں خیموں پر مشتمل ایک کیمپ کو دکھایا گیا ہے جس کے درمیان میں آل آئیز آن رفح لکھا ہوا ہے۔
اس پوسٹ کو 28 مئی کو پوسٹ کیا گیا تھا جس کے بعد سے اسے انسٹا گرام کے ساڑھے 3 کروڑ سے زائد صارفین شیئر کر چکے ہیں۔
آل ائیز آن رفح کا مطلب کیا ہے؟
ملائیشین صارف کی جانب سے اس تصویر کو پوسٹ کرنے کا مقصد رفح کی صورتحال پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانا ہے، جہاں اسرائیلی بربریت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسے ملائیشین صارف کی جانب سے 27 مئی کو رفح کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملے کے بعد شیئر کیا گیا تھا۔
اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ شمال مغربی رفح میں واقع بے گھر افراد کے لیے قائم ایک کیمپ میں کیا گیا تھا جسے محفوظ علاقہ قرار دیا گیا تھا۔
اس حملے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
تو لوگ اسے کیوں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں؟
اس پوسٹ کا مقصد نہ صرف غزہ کی صورتحال پر دنیا کی توجہ مرکوز کرنا ہے بلکہ اس سے فلسطینی مقصد کے لیے سپورٹ کو بھی ظاہر کرنا ہے۔
جتنے زیادہ افراد اس تصویر کو شیئر کریں گے، اتنی زیادہ آنکھیں رفح کی صورتحال دیکھ کر اندازہ لگا سکیں گی کہ رفح کی صورتحال کیا ہے۔
یہ نعرہ کس کا ہے؟
آل آئیز آن رفح نامی یہ نعرہ ممکنہ طور پر عالمی ادارہ صحت کے فلسطینی خطے میں کام کرنے والے دفتر کے ڈائریکٹر Rik Peeperkorn کے ایک بیان سے لیا گیا ہے۔
فروری میں اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے رفح سے فلسیطینوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد Rik Peeperkorn نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آل آئیز آن رفح۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...