تاریخ شائع کریں2011 21 September گھنٹہ 21:03
خبر کا کوڈ : 64053
فرانس:

فرانسی ثقافتی میراث پروگرام میں مساجد کی شرکت

تنا(TNA)برصغیر ھند بیورو
رواں سال میں فرانس کی کئی مساجد نے ملک کے ثقافتی میراث پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے اپنے دروازوں کو عوام کیلئے کھولے رکھا۔ فرانس میں ثقافتی میراث پروگرام سنیچر اور اتوار 17 اور 18 ستمبر کو ملک بھر میں منعقد کیا گیا۔
مسجد جامع پاریس
مسجد جامع پاریس

تقریب نیوز:مساجد کا اسقدر شرکت سے معلوم ہوتا ہے کہ مساجد نے بھی ملک کے ثقافتی میراث میں اپنی زمہ داریوں کو بخوبی انجام دیا ہے۔  

واضخ رہے کہ پچھلے کئی سالوں میں پیرس کی جامع مسجد اور لیون اس پروگرام حصہ لیتے رہے لیکن رواں سال میں بہت ساری مساجد نے اس پروگرام میں حصہ لیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ کہ  ثقافتی میراث پروگرام کی مناسبت سے عجائب گھر جیسے ثقافتی مراکز کے علاوہ الیزہ محل کے دروازے بھی کھلے رہے جن میں دخلہ مفت رہا ہے۔

روزنامہ صدای شمال کی رپورٹ کے مطابق نورڈ پاس دی کالیز (Nord Pas De Calais)نامی علاقے کی مسجد اسکودن 1990 میں افتتاح ہوئی ہے اور اس پروگرام کی مناسبت سے ان دو دنوں میں 400 لوگوں نے شرکت کی ہے ۔ اسلام کے خلاف تبلیغات کے پیش نظر لوگ کنجاوی کے ساتھ امام مسجد شیخ عثمان ایکوسن سے جاننا چاہتے تھے کہ مسلمان مسجد میں حاضر ہو کر کیا کیا کام انجام دیتے ہیں اور امام مسجد گشادہ روئی اور سعہ صدر کے ساتھ لوگوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔

اس حوالے سے سفیر نیوز نے لکھا ہے کہ پویی دو دوم کے علاقہ میں واقع "کلرمون فران مسجد"، میدی پیرنہ علاقے میں واقع "رودز مسجد" ان دیگر مساجد میں شامل تھیں جنکے دروازے مشتاق لوگوں کے لئے کھلی رہی۔ مساجد کے زمہ داران اس پروگرام سے راضی تھے جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ آیندہ سال 2012 میں اس پروگرام میں اور زیادہ مساجد شرکت کریں گے۔ 

https://taghribnews.com/vdcjtyem.uqexizl3fu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ