ڈی سی ضلع مارسیل نے اعلان کیا ہے کہ یہ زمین کا ٹکڑا مسلمانوں کے اختیار میں دیا جاتا تاکہ سڑکوں کے بجائے یہاں نماز پڑ سکیں۔
سفیر نیوز کے مطابق ڈی سی "بوش دو رون" کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ:مساجد کے اکثر زعماء نے سڑکوں پر نماز نہ پڑنے کیلئے چارہ جوئی کرنے پر اتفاق کیا ہے اور مسجد کے اندر ہی نماز پڑھنے کا اہتمام کرنے لگے ہیں۔ لیکن ان میں کچھ ایسی جگہیں ہیں جہاں مسجد کی جگہ نمازیوں کیلئے کم پڑتی ہے، مسجد کیلئے ہجوم کا سما بن جاتا ہے۔ اسلئے نماز گزاروں کیلئے ایکہزار میٹر رقبہ کی زمین کو مسلمانوں کو نماز پڑھنے کیلئے مخصوص کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس خبر سے شھر کے مومنین خوش ہوئے ہیں ، لیکن مارسیل کی جامع مسجد کے کھلنے کا بے صبری کے ساتھ انتظار کرتے ہیں جسے حال ہی مین بند کیا گیا تھا۔