تاریخ شائع کریں2024 17 July گھنٹہ 15:59
خبر کا کوڈ : 642901

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے میں ایران کے مبینہ کردار کا الزام بے بنیاد اور مخاصمانہ ہیں

یہ الزامات بے بنیاد اور مخاصمانہ ہیں،  اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر سے، ٹرمپ ایک مجرم ہيں جن پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دینے کے لیے عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے، ایران نے انہیں جوابدہ ٹھہرانے کے لیے قانونی راستے کا انتخاب کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے میں ایران کے مبینہ کردار کا الزام بے بنیاد اور مخاصمانہ ہیں
 اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے میں ایران کے  مبینہ کردار کے بارے میں بعض رپورٹوں کے بعد اعلان کیا ہے کہ  یہ الزامات بے بنیاد اور جانبدارانہ  ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے  مقامی وقت کے مطابق منگل کے روز ٹرمپ کے قتل میں ایران کے مبینہ  کردار کے بارے میں کچھ رپورٹوں کے جواب میں کہا: یہ الزامات بے بنیاد اور مخاصمانہ ہیں،  اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر سے، ٹرمپ ایک مجرم ہيں جن پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دینے کے لیے عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے، ایران نے انہیں جوابدہ ٹھہرانے کے لیے قانونی راستے کا انتخاب کیا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے دعوی کیا کہ ملک کے انٹیلی جنس حکام  کو حالیہ ہفتوں میں ایران کی جانب سے ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کے ممکنہ منصوبے کا پتہ چلا ہے تاہم  سی این این نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ اس کا پنسلوانیا میں ریلی کے دوران ’’تھامس میتھیو کروکس‘‘ کی جانب سے انہیں قتل کرنے کی کوشش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سی این این کے مطابق، ذرائع سے حاصل کی گئی معلومات کی وجہ سے حالیہ ہفتوں میں حکام کو ٹرمپ  کی سیکیورٹی بڑھانے پر مجبور ہونا پڑا۔

 واضح رہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر  13 جولائی 2024 پنسلوانیا میں اپنے حامیوں کے درمیان  انتخابی خطاب  وقت حملہ کیا گيا جس میں وہ بچ گئے اور ان  کا صرف داہنا کان زخمی ہوا
https://taghribnews.com/vdcbg5b08rhba9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ