صیہونی حکومت کے طیاروں نے ہفتے کی شام یمن کے مغرب میں ساحلی شہر الحدیدہ پر حملہ
ایک امریکی اہلکار نے عبرانی ویب سائٹ "والا" کو انٹرویو دیتے ہوئے الحدیدہ پر اسرائیلی F-35 جنگی طیاروں کے حملے کی تصدیق کی اور ان حملوں کو تل ابیب پر ڈرون حملے کا ردعمل قرار دیا۔
شیئرینگ :
صیہونی حکومت کے طیاروں نے ہفتے کی شام یمن کے مغرب میں ب ساحلی شہر الحدیدہ پر حملہ کیا۔
اس حملے میں قابض حکومت کے طیاروں نے ایک آئل ٹینک کو نشانہ بنایا جس سے اطراف کے علاقوں میں بھیانک آگ لگ گئی۔
یمنی میڈیا نے بتایا کہ یہ حملہ ایف 35 جنگی طیاروں کے ذریعے کیا گیا۔
یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کئ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
ایک امریکی اہلکار نے عبرانی ویب سائٹ "والا" کو انٹرویو دیتے ہوئے الحدیدہ پر اسرائیلی F-35 جنگی طیاروں کے حملے کی تصدیق کی اور ان حملوں کو تل ابیب پر ڈرون حملے کا ردعمل قرار دیا۔
اس امریکی اہلکار کے مطابق اسرائیلی حکومت نے یہ حملہ تل ابیب پر جمعہ کو کیے گئے ڈرون حملے کے جواب میں کیا ہے۔
صیہونی حکومت کا یہ جارحانہ حملہ ایسے حالات میں ہوا ہے کہ جب جمعہ کی صبح ایک ڈرون تل ابیب کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور امریکی سفارت خانے کے قریب ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ تل ابیب اب صہیونیوں کے لیے غیر محفوظ ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا کہ اب ابیب (یافا) اب سے یمنی ہتھیاروں کے نشانے پر ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...