تاریخ شائع کریں2024 26 August گھنٹہ 15:24
خبر کا کوڈ : 647638

تہران میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے

 وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ کل اور آج  مصر، ترکیہ اور سعودی کے وزرائے خارجہ نے ان سے ٹیلیفونی رابطہ کیا ہے۔
تہران میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے
 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ انھوں نے اپنے اطالوی ہم منصب سے گفتگو میں واضح کردیا ہے کہ تہران میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کا جواب یقینی ہے۔

 وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ کل اور آج  مصر، ترکیہ اور سعودی کے وزرائے خارجہ نے ان سے ٹیلیفونی رابطہ کیا ہے۔

  اس رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے بتایا ہے کہ مذکورہ رہنماؤں سے علاقے کو متحدہ اور طاقتور بنانے پر گفتگو ہوئی ۔

 انھوں نے کہا کہ علاقائی ملکوں کے ساتھ تعاون، ہم آہنگی اور یک جہتی ایران کی موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

سید عباس عراقچی نے بتایا کہ اسی طرح کل اور آج آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے بھی انہیں ٹیلیفون پر مبارکباد پیش کی اوران کے ساتھ گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بتایا کہ اٹلی کے وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی نے بھی آج انہیں ٹیلیفون کیا اور ان کے ساتھ اس ٹیلیفونی رابطے میں تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

 سید عباس عراقچی نے بتایا کہ انھوں نے اپنے اطالوی ہم منصب پر واضح کردیا ہے کہ تہران میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے ۔

  انھوں نے بتایا کہ صیہونی حکومت کو دیا جانے والا جواب بہت دقیق اور سوچا سمجھا ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے برخلاف ایران علاقے میں کشیدگی پھیلانا نہیں چاہتا لیکن تل ابیب حکومت سے ہرگز نہیں ڈرتا۔  
https://taghribnews.com/vdcds509jyt0o96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ