تاریخ شائع کریں2024 9 September گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 649023

غزہ میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں پر صہیونی حکومت کا حملہ

الجزیرہ کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکزی علاقے النصیرات میں شاہراہ الدعوہ پر رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس کے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
غزہ میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں پر صہیونی حکومت کا حملہ
غزہ میں فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں پر صہیونی حکومت نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکزی علاقے النصیرات میں شاہراہ الدعوہ پر رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس کے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی حملوں میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب البریج کیمپ میں مکانات کو صہیونی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

صہیونی فضائیہ نے النصیرات کیمپ میں القسام مسجد کے اطراف میں حملے کئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdxn09syt0oz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ