ایران امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوز ایجنسی آکسیوس نے مغربی انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کی تیاریوں کا انکشاف کیا ہے۔
شیئرینگ :
آکسیوس نے مغربی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کے شرارت آمیز حملے کا جواب دینے کی تیاری کررہا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوز ایجنسی آکسیوس نے مغربی انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کی تیاریوں کا انکشاف کیا ہے۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام کو اندیشہ ہے کہ ایران امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ایران کے حملے ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کی شکل میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی با خبر ذریعے نے سی این این کو بتایا تھا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد تہران حکام امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے تل ابیب کو دردناک جواب دینا چاہتے ہیں۔
آکسیوس نے سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی کے بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بڑی غلطی کی ہے۔ ایران کا جوابی حملہ اسرائیل سے سوچ سے بہت مختلف ہوگا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...