لبنان کے مشرقی شہر بعلبک سمیت دیگر علاقوں سے اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ گھر بار سے محروم ہوگئے ہیں
تقریب خبررساں ایجنسی نے فلسطینی سماء نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کررہی ہے۔
شیئرینگ :
ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم نے صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں لبنان میں بڑی تعداد میں لوگوں کے بے گھر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے فلسطینی سماء نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کررہی ہے۔
سماء نے ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کے مشرقی شہر بعلبک سمیت دیگر علاقوں سے اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ گھر بار سے محروم ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت لبنانی شہریوں کو مزید حملوں کا انتباہ کرتے ہوئے خوف میں مبتلا کررہی ہے جس سے لوگ اپنا علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
لبنان پر صہیونی جارحیت کے بعد کئی مرتبہ صہیونی فوج نے لبنانی علاقوں میں پمفلٹ وغیرہ پھینک کر لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...